بےجان جسم
مطب پہ دوران معائنہ اکثر مریض جسم کا بے جان،
سست، ٹوٹا ہوا، سن اور سکت نہ رہنا جیسی علامات کا تذکرہ کرتےہیں۔ خاص علامت
نامردی کی کچھ اس طرح بتاتے ہیں کہ بعد مباشرت جسم بےجان یعنی ٹوٹ سا جاتا ہے۔
حالانکہ وہ افعال مباشرت بہترین سر انجام دیتے ہیں مگر دوران مباشرت لذت سے عاری
اور مباشرت کے بعد جسم کی سکت ختم مثل مردہ۔ تو یہ بے جان جسم کی مرکزی علامت ہے، ایسے
مریض مباشرت کے بعد چست یا ہشاش بشاش نہیں رہتے بلکہ لاغر، کمزور اور تھکا ہوا جسم
ہوجاتا ہے۔
علامات
مباشرت بعد فوراً یا دیر بعد جسم کی سکت کم ہو
جانا، بیداری میں مشکل، دردجسم، چکرانا، کمر درد، دھڑکا، چڑچڑا پن، وسواسی، دماغی
و اعصابی کمزوری، کام کاج میں بےدلی اور دقت ، تنہائی پسند، جھگڑالو، جنسی خواہشات
کی شدت، بزدل، نالائقی، منفی سوچ، شکایتی، کوتاہ فہم، براز کی بے اعتدالی، ،مدافعت
کمزور، فلو، چھینکیں، الرجی زکام، بلڈ لو رہنا، کثرت بول، سستی، آنکھوں سے پانی
بہنا، ٹھنڈے پیر، غسل سے فرار، ڈر ے رہنا،
اسباب مرض
حرارت کی کمی، کمی خون، ملیریا، قلت اشتہا ء،
دائمی زکام، جسم کی ٹھنڈک، کلسی مادوں کی زیادتی، جسمانی کمزوری، اعصاب کی سوزش،
ذھنی دباؤ، ضعف گردہ، ریح،ہوا،ترشی،تیزابیت، بے خوابی، منی کی حدت نہ ہونا، سرد
ماحول، غلط غذائیں، ورزش یا مشقت نہ ہونا، سہل پسند، خوف و پریشانی میں مبتلا
رہنا،
علاج
سمندر سوکھ۔ 2 تولہ،
عقرقرحا۔ 1 تولہ،
مغز جائفل۔ 3تولہ،
تیز پات۔ 3تولہ
1
تا 3 ماشہ ہمراہ قہوہ ،لونگ اجوائن دیسی۔ دن میں تین مرتبہ
پرہیز
بادی، ریاحی ا ور ٹھنڈی اشیاء سے
بِسْمِ اللّٰهِ مطب
پروفیسر حکیم سید تحمل حسین شاہ
وائس پریزیڈنٹ
پاکستان طبی کونسل ڈسٹرکٹ ساہیوال
ہیلتھ کئیر کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرد ادارہ
گھر بیٹھےامراض کے مستقل اور مستند علاج کے لئے رابطہ کریں
Contact Us
0305-9996198
0345-6996198
Comments
Post a Comment