Skip to main content

یورک ایسڈ کیا ہے؟ علامات، احتیاط اور علاج

 


یورک ایسڈ کیا ہے؟ علامات، احتیاط اور علاج 



بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
‏السَّلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

پیورین کے ٹوٹنے کی وجہ سے جسم میں یورک ایسڈ بنتا ہے جو خون سے گردوں تک پہنچتا ہے اور گردوں سے پیشاب کے ذریعے جسم سے باہر نکلتا ہے۔جب یورک ایسڈ جسم سے باہر نہ نکلے تو یہ جسم کے اندر چھوٹے چھوٹے کرسٹل کی شکل میں جوڑوں میں جمع ہونے لگتا ہے۔ اس کی وجہ سے جوڑ بے کار ہو جاتے ہیں اور مریض کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

یورک ایسڈ بڑھنے کا تعلق صرف غیر صحت بخش غذا کھانے سے نہیں ہے بلکہ یورک ایسڈ ذہنی امراض اور دل کے جملہ امراض ہونے کے باعث بڑھ سکتا ہے۔یورک ایسڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے چند عادات کو ترک کرنا پڑتا ہے اور چند غذائی عادات کو اپنی روز مرہ زند گی میں شامل کرنا پڑتا ہے۔

یورک ایسڈ بڑھنے کی علامات

جوڑوں میں درد ہونا

گانٹھے پڑنا

پیر کے انگوٹھوں میں سوجن

جوڑوں میں سوجن

 احتیاط 
یورک ایسڈ بڑھنے پر بڑے کا گوشت کم کر دیں۔

کھانے کو زیتون کے تیل کے علاوہ گھی یا دیگر تیلوں میں مت پکائیں

کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں

شراب اور تمباکو نوشی ہر گز نہ کریں

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ زیادہ استعمال نہ کریں

 سرکہ
 :سرکہ ایک قدرتی کلینسر اور ڈٹوکسفائر ہے۔سرکہ ہمارے جسم سے فاضل مادہ جس میں یورک ایسڈ شامل ہے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں موجو د میلک ایسڈ یورک ایسڈ کو ٹوڑ کر پیشاب کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ایک گلاس پانی میں ایک چمچ خالص ا?رگینک سرکہ حل کر کے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔یہ محلول ۴ ہفتہ تک دن میں دو دفعہ استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔

 لیموں: 

لیموں وٹامن سی اور الکلائن سے بھر پور ہوتا ہے۔لیموں کا عرق بظاہر تیزابی خصوصیات رکھتا ہے لیکن اس میں موجود وٹامن سی یورک ایسڈ کو فوری کنٹرول کرتا ہے۔

ایک گلاس نیم گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔اس محلول میں حسب ذائقہ شہد یا چینی بھی ملائی جا سکتی ہے۔اس محلول کو صبح نہار منہ چار ہفتہ تک پینے سے جلد فائدہ ہوتا ہے ا سکے علاوہ وٹامن سی لینے کے لئے ڈکٹر کے مشورے کے مطابق وٹامن سی سپلیمنٹ بھی لئے جا سکتے ہیں۔

 سبز چائے: 
روزانہ رات کھانے کے بعد سبز چائے پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے اور گنٹھیا کا درد نہیں بڑھتا۔

 فائبر: 
یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے مطابق ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو استعمال کرنے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے ،جیسے اسپغول ،دلیہ ،جو باجرہ ،بروکلی ،سیب ،کینو ،ناشپاتی ،اسٹرابیریز ،بلو بیریز ،کھیرا ،گاجر اور کیلا۔یہ وہ غذا ہیں جو قبض دور کرتی ہیں جن کے کھانے سے پیشان کھل کر ا?تا ہے جس سے یورک ایسڈ کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔

 سبزیوں کا جو س: 
عام طور پر ذیابطیس کے مریضوں کا یورک ایسڈ جلد بڑھ جاتا ہے اور وہ ایسی غذا نہیں کھا پاتے جس سے یورک ایسڈ کنٹرول میں آتا ہے۔لہذا ایسے مریض جو ہر پھل اور ہر سبزی نہیں کھا پاتے انھیں روزانہ ایک گاجر اور تین کھیروں کا رس نکال کر پینا چاہئے۔اس جوس سے شوگر بھی کنٹرول ہو گی اور یورک ایسڈ بھی کنٹرول ہو گا۔

 چیری اور اسٹرابیری: 
چیری میں اینتھو سائنس نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو یورک ایسڈ کو کنٹرول کرتا ہے۔چیری اور بریز ( اسٹرابیریز اور بلو بیریز ) یورک ایسڈ کو کرسٹل کی شکل بننے سے روکتی ہے کیوں کہ یہ ہی کرسٹلز جوڑوں میں جمع ہو کر گنٹھیا کا درد پیدا کرتے ہیں۔

 بیکنگ سوڈا: 
بیکنگ سوڈا جسے بائی کاربونیٹ آف سوڈا بھی کہا جاتا ہے یورک ایسڈ کو کم کرنے اور جوڑوں کا درد کم کرنے میں انتہائی مفید ہوتا ہے۔ بیکنگ سوڈا یورک ایسڈ کو پگھلانے اور گردوں کے ذریعے نکالنے میں مدد کرتا ہے۔آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں حل کر کے دن میں ایک دفعہ پئیں۔ہائی بلڈ پریشر اور60 سال کی عمر سے زائد افراد ڈاکٹر کے مشورے سے اس ٹوٹکے پر عمل کریں۔

 آسان ٹوٹکے: 

خالی پیٹ دو سے تین اخروٹ کھانے سے ہائی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔

ایلو ویرا جیل میں آنولے کا رس ملا کر پینے سے بھی یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث ہونے والا جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے۔

ناریل پانی یورک ایسڈ کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بڑا ثر دار ہوتا ہے۔

ایک چمچ شہد اور ایک چمچ اسوگا ندھا پاؤڈر ملا کر ایک گلاس نیم گرم پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔

کھانے کے بعد دو سے تین چمچ السی کے بیج چبا چبا کر کھانے سے بھی یورک ایسڈ کنٹرول ہوتا ہے۔

اگر یورک ایسڈ بڑھنے سے گنٹھئے کا درد ہو تو بتھوے کے پتوں کا جو صبح خالی پیٹ پئیں اور دو گھنٹے تک کچھ نہ کھائیں پئیں۔

 کھانوں میں اجوائن کا استعمال کریں 

ایک درمیانے سائز کے کچے پپیتے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے بیج الگ کر لیں ان ٹکڑوں کو دو لیٹر پانی میں 5 سے7 منٹ تک پکائیں اس پانی میں ایک چمچ گرین ٹی کے پتے بھی ڈال دیں۔پانی دن میں دو سے تین بار چائے کی طرح استعمال کریں۔

التماسِ دعا
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ


بِسْمِ اللّٰهِ مطب
پروفیسر حکیم سید تحمل حسین شاہ
وائس پریزیڈنٹ
پاکستان طبی کونسل ڈسٹرکٹ ساہیوال
ہیلتھ کئیر کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرد ادارہ
گھر بیٹھےامراض کے مستقل اور مستند علاج کے لئے رابطہ کریں
Contact Us
📞 0305-9996198
📞 0345-6996198

Comments

Popular posts from this blog

میرا شوہر نامرد ہے اور مُجھے خُلع چاہیے

  میرا شوہر نامرد ہے اور مُجھے خُلع چاہیے"وہ تنسیخِ نِکاح کا عام سا کیس تھا۔ اچھی پڑھی لکھی فیملی تھی دو پیارے سے بچے تھے لیکن خاتون بضِد تھی کہ اُسکو ہر حال میں خُلع چاہیے، جبکہ میرا موکل مُدعا علیہ (شوہر) شدید صدمے کی کیفیت میں تھا، ِجج صاحب اچھے آدمی تھے اُنہوں نے کہا کہ آپ میاں بیوی کو چیمبر میں لے جا کر مصالحت کی کوشش کرلیں شاید بات بن جائے۔ مُدعا علیہ (شوہر) کا وکیل ہونے کے ناطے میں نے فوری حامی بھر لی۔ جبکہ مُدعیہ (بیوی) کے وکیل نے اِس پر اچھا خاصہ ہنگامہ بھی کیا لیکن خاتُون بات چیت کے لیے راضی ہوگئی۔ چیمبر میں دونوں میاں بیوی میرے سامنے بیٹھے تھے:- " ہاں خاتون ۔! آپ کو اپنے شوہر سے کیا مسئلہ ہے"؟ " وکیل صاحب یہ شخص مردانہ طور پر کمزور ہے" میں اُسکی بے باکی پر حیران رہ گیا ویسے تو کچہری میں زیادہ تر بے باک خواتین سے ہی واسطہ پڑتا ہے لیکن اُس خاتُون کی کُچھ بات ہی الگ تھی۔ اُسکے شوہر نے ایک نظرِ شکایت اُس پر ڈالی اور میری طرف اِمداد طلب نظروں سے گُھورنے لگا، میں تھوڑا سا جھلا گیا کہ کیسی عورت ہے ذرا بھی شرم حیا نہیں ہے۔ بہرحال میں نے بھی شرم و حیا کا ت...

نیند کا نہ آنا

  نیند کا نہ آنا نیند کے نہ انے کے بہت سارے اسباب ہیں جن میں پریشانیوں کے علاوہ معدے کی خرابی قبض گیس جسم میں انتہائی خشکی شامل ہیں اس کے علاوہ بہت سارے ایسے امراض بھی ہیں جن کی وجہ سے نیند نہیں اتی مثلا کھانسی دمہ خارش الرجی وغیرہ اگر کوئی شدت کا مرض لاحق نہ ہو تو درج ذیل تدابیر اختیار کرنے سے سکون کی نیند آجاتی ہے سب سے پہلے دن میں سونے سے گریز کریں کھانا وقت پر کھائیں قبض اور گیس کا سبب ہو تو ہلدی ایک گرام نمک ایک گرام ملا کر پانی سے صبح شام کھا لیں گیس اور قبض کے دور ہوتے ہیں نیند آنا شروع ہوجائے گی اگر بہت زیادہ دماغی خشکی کی وجہ سے نیند نہ آتی ہو تو ہلدی ایک گرام ایک چمچ دیسی گھی میں ملا کر صبح شام لینے سے جیسے ہی دماغی خشکی دور ہو گی نیند آنا شروع ہوجائے گی درج ذیل مشروب کے استعمال سے بھی طبعی نیند لوٹ آتی ہے پانی آدھا کلو میں چھ ماشہ یعنی تقریبا چھ گرام سونف ڈال کر آگ پر جوش دے لیجیے جب پانی 125 گرام رہ جائے تو اس میں گائے کا دودھ ایک پاؤ ڈال دیجئے اور دو چمچ دیسی گھی ڈال دیں اب اس میں تین عدد چھوٹی الائچی کے دانے پسے ہوئے اور چینی ملا دیں اور سوتے وقت پی لیا کریں ان شاء ال...

جسم کا بے جان، سست، ٹوٹا ہوا، سن اور سکت نہ رہنا

بےجان جسم مطب پہ دوران معائنہ اکثر مریض جسم کا بے جان، سست، ٹوٹا ہوا، سن اور سکت نہ رہنا جیسی علامات کا تذکرہ کرتےہیں۔ خاص علامت نامردی کی کچھ اس طرح بتاتے ہیں کہ بعد مباشرت جسم بےجان یعنی ٹوٹ سا جاتا ہے۔ حالانکہ وہ افعال مباشرت بہترین سر انجام دیتے ہیں مگر دوران مباشرت لذت سے عاری اور مباشرت کے بعد جسم کی سکت ختم مثل مردہ۔ تو یہ بے جان جسم کی مرکزی علامت ہے، ایسے مریض مباشرت کے بعد چست یا ہشاش بشاش نہیں رہتے بلکہ لاغر، کمزور اور تھکا ہوا جسم ہوجاتا ہے۔ علامات مباشرت بعد فوراً یا دیر بعد جسم کی سکت کم ہو جانا، بیداری میں مشکل، دردجسم، چکرانا، کمر درد، دھڑکا، چڑچڑا پن، وسواسی، دماغی و اعصابی کمزوری، کام کاج میں بےدلی اور دقت ، تنہائی پسند، جھگڑالو، جنسی خواہشات کی شدت، بزدل، نالائقی، منفی سوچ، شکایتی، کوتاہ فہم، براز کی بے اعتدالی، ،مدافعت کمزور، فلو، چھینکیں، الرجی زکام، بلڈ لو رہنا، کثرت بول، سستی، آنکھوں سے پانی بہنا، ٹھنڈے پیر، غسل سے فرار، ڈر ے رہنا، اسباب مرض حرارت کی کمی، کمی خون، ملیریا، قلت اشتہا ء، دائمی زکام، جسم کی ٹھنڈک، کلسی مادوں کی زیادتی، جسمانی کمزوری، اعصاب ...