نئے شادی شدہ مردوں کی تین جنسی غلطیاں

 



نئے شادی شدہ مردوں کی تین جنسی غلطیاں
غلطی نمبر ایک
مردانہ رعب قائم کرنے کیلئے کثرت سے مباشرت ،
نقصان
ابتدا شادی میں یہ آپ کیلئے نارمل سی بات ہوسکتی ہے لیکن آہستہ آہستہ سیکس کی زیادتی کی وجہ سے آپ کیلئے اس عمل میں کچھ خاص کشش باقی نہیں رہ جاتی ،
ابتدا شادی میں انسان عموما نوکری سے ایک لمبی چھٹی پر ہوتا ہے ،جسکی وجہ سے اعصاب بھی پرسکون ہوتے ہیں اور سیکس کی زیادتی آپ پر بوجھ بھی نہیں بنتی ،لیکن ڈیڑھ دو ماہ بعد جب آپ کی چھٹیاں ختم ہوجاتی ہیں تو سارا دن کام کاج میں تھک ہار کر گھر لوٹنے کے بعد آپ سیکس کیلئے اتنا میلان نہیں رکھتے ،
لیکن چونکہ آپ اپنے پارٹنر کو ''زیادہ '' کا عادی بنا چکے ہوتے ہیں تو اسکے نتائج اچھے نہیں نکلتے ،(ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا لیکن زیادہ تر )
.....................................
غلطی نمبر دو
ٹائمنگ بڑھانے والی ادویات کا استعمال
نقصان
پورن موویز سے متاثرہ اذہان عموما یہ خیال کرتے ہیں کہ ایک گھنٹے سے کم سیکس کا عمل گویا کمزوری کی علامت ہوتا ہے ، اور اسی مناسبت سے نوجوان شادی کے ابتدائی دنوں میں ہی اپنی بھر پور طاقت کا اظہار ضروری خیال کرتے ہوئے جنسی ادویات کا استعمال شروع کردیتے ہیں ،نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک وقت آتا ہے جب یہ ادویات کم ڈوز میں ان پر اثر انداز ہونا چھوڑ دیتی ہیں اور یہ غیر محسوس طور پر ڈوز بڑھاتے چلے جاتے ہیں یا پھر نسبتا'' زیادہ پاور کی میڈیسن لینا شروع کردیتے ہیں ،اب اسطرح کی ادویات جتنی زیادہ طاقتور ہونگی ان کے سائیڈ افیکٹس بھی اتنے ہی زیادہ ہونگے ،نتجتا'' کچھ ہی عرصے بعد ایسا بندہ مکمل ناکارہ ہوکر ''بڑے حکیم '' صاحب کے مطب میں پیسے برباد کرتا دیکھائی دیتا ہے
...............................
غلطی نمبر تین
تیسری غلطی پہلے بیان کی گئی دو نوں غلطیوں کی جڑ ہے ، ایسا سمجھنا کہ زیادہ سیکس یا زیادہ دیر تک سیکس عورت کو مطمعن کرتا ہے نہایت لغو خیال ہے ،عورت کو محبت مطمعن کرتی ہے ،صرف طاقت کے اظہار والا سیکس اورمحبت کے سیکس میں جو باریک سا فرق ہے اسے سمجھنا ضروری ہے ،
آپ نئے شادی شدہ ہیں یا عنقریب شادی کرنے والے ہیں ، اس ایک نکتے کو یاد رکھیں تو خطرناک قسم کی جنسی ادویات کھا کر نہ صرف اپنی صحت برباد نہیں کرینگے بلکہ سیکس کے حوالے سے حکیموں کی پھیلائی باتوں کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بھی محفوظ رہینگے ،اور سب سے بڑا فائدہ یہ کہ مستقبل قریب میں ان ازدواجی مسائل سے بھی بچے رہینگے جو پھر نہ کہیں بیان کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی برداشت ہوتے ہیں ،زندگی البتہ ضرور اجیرن ہوتی چلی جاتی ہے ۔


بِسْمِ اللّٰهِ مطب
پروفیسر حکیم سید تحمل حسین شاہ
وائس پریزیڈنٹ
پاکستان طبی کونسل ڈسٹرکٹ ساہیوال
ہیلتھ کئیر کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرد ادارہ
گھر بیٹھےامراض کے مستقل اور مستند علاج کے لئے رابطہ کریں
Contact Us
📞 0305-9996198
📞 0345-6996198

Comments